ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق چیف جسٹس آف انڈیا بوبڈے کا آرایس ایس ہیڈکوارٹر دورہ ؛ آر ایس ایس سربراہ سے کی ملاقات

سابق چیف جسٹس آف انڈیا بوبڈے کا آرایس ایس ہیڈکوارٹر دورہ ؛ آر ایس ایس سربراہ سے کی ملاقات

Thu, 02 Sep 2021 11:07:42    S.O. News Service

ناگپور،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے منگل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے گھر پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ  انہوں نے   ناگپور میں آر ایس ایس  کے ہیڈ کوارٹرس کا بھی دورہ کیا ، ساتھ ساتھ  آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے   بھی ملاقات کی۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق   سابق چیف جسٹس بوبڈے  آر ایس ایس کے سابق   جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی سے بھی ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق چیف جسٹس کا تعلق ناگپور سے ہی ہے اور وہ سبکدوشی کےبعد بھی ناگپور میں ہی  مقیم ہیں۔

انڈین ایکسپرس نے  مصدقہ ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  بھاگوت  سے ان کی ملاقات منگل کی سہ پہر چار سے پانچ بجے کے درمیان ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب سابق چیف   جسٹس  نے  آر ایس ایس سربراہ سے  باقاعدہ طور پر ملاقات کی ہو۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ  یہ محض  خیر سگالی ملاقاتیں تھیں یا  کسی مقصدکے تحت کی گئیں، البتہ میڈیا کے ایک نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس  نے بتایا کہ وہ  ناگپور میں اپنے گھر کی رینیویشن کرانا چاہتے ہیں، اس لئے انہیں دیکھنا تھا کہ ڈاکٹر ہیڈگیوار کا پرانا گھر کس طری رینیویٹ کیا گیا ہے- بتاتے چلیں کہ سابق چیف  جسٹس ایس اے بوبڈے 18 نومبر 2019 سے 23 اپریل 2021 تک ملک کے 47 ویں چیف جسٹس رہے- 


Share: